گورنر گلگت بلتستان نے تین نئے سرکاری محکموں کے قیام کی منظوری دیدی

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:47

گورنر گلگت بلتستان نے تین نئے سرکاری محکموں کے قیام کی منظوری دیدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی نے تین نئے سرکاری محکموں کے قیام کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

ان نئے محکموں میں گلگت بلتستان کا محکمہ اطلاعات ‘ محکمہ انسداد بدعنوانی ‘ سماجی بہبود ‘ بہبود آبادی نوجوانوں کے امور ‘ خواتین کی ترقی اور بچوں و خواتین کے حقوق کا محکمہ شامل ہیں۔ نئے محکموں کی منظوری 2009ء کے قوانین میں ترامیم کے بعد دی گئی ہیں ۔ نئے محکموں کے قیام سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ان سے صحافیوں اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں