بھارتی سٹیل آئیکون سجن جندال انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پاکستان آیا تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 اپریل 2017 13:00

بھارتی سٹیل آئیکون سجن جندال انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پاکستان آیا تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف ان حالات میں سجن جندال کو ملاقات کے لیے کبھی مدعو نہ کرتے۔ میرے اندازے کے مطابق سجن جندال نے پاکستان آمد پر وزیر اعظم نواز شریف کو پیغام دیا ہے کہ تم لڑو، استعفیٰ نہیں دینا۔ سجن جندال نے وزیر اعظم کو تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نے یہ پیغام سجن جندال کے ہاتھ بھیجا ہے۔ سجن جندال نے پاکستان آ کر وزیر اعظم نواز شریف کو سیدھا اور سخت پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں جو کوئی بھی جو کرنا چاہتا ہے کر لے۔ سجن جندال بھارتی بزنس مین کے طور پر نہیں بلکہ اس سے بھی کافی بڑی شخصیت کے طور پر پاکستان آیا ہے۔ جس پر اس نے عوام سمیت سب کو پیغام دیا ہے کہ میں پاکستان آیا ہوں ، مجھے پروٹوکول دیا گیا ہے۔ میں مری بھی جا رہا ہوں جس نے جو کرنا ہے کر لے۔ سجن جندال کسی مکمل گارنٹی کے ساتھ پاکستان آیا تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں