وزیر اعظم نے ڈان لیکس رپورٹ پر عہدے پرفارغ کئے گئے طارق فاطمی کو بیان بازی سے روک دیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:54

وزیر اعظم نے ڈان لیکس رپورٹ پر عہدے پرفارغ کئے گئے طارق فاطمی کو بیان بازی سے روک دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) ڈان لیکس کے معاملے پر انکوائری رپورٹ کی سفارش پر وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر طارق فاطمی کو وزیراعظم نے بیان بازی سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہائوس سے نوٹیفکیشن کے اجراء اور آئی ایس پی آر کے ردعمل کے بعد صحافیوں سے طارق فاطمی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان کا موبائل فون بند ملتا رہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں