نیوز لیکس معاملے پر چودھری نثار کی چالاکی نہیں چلے گی ،ْ رپورٹ پبلک کی جائے ،ْسعید غنی

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:58

نیوز لیکس معاملے پر چودھری نثار کی چالاکی نہیں چلے گی ،ْ رپورٹ پبلک کی جائے ،ْسعید غنی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ نیوز لیکس معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان کی چالاکی نہیں چلے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم پہلے سے ہی رپورٹ کو پبلک کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے کیونکہ حکومت اگر اس طرح کی چیزیں چھپائیگی اور اپنے لوگوں کو بچانے کی کوشش کریگی تو معاملات ٹھیک نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ کو پبلک کیاجائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے ، جن چیزوں پر اتفاق ہو رہا تھاو ہ لوگوں کو بتائی جائیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں