حلقے کے عوام سے دور رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ،ْ ریحام خان کا مطالبہ

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:58

حلقے کے عوام سے دور رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ،ْ ریحام خان کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے حلقے کے لوگوں کے مسائل حل نہ کرنے والے اراکان اسمبلی کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکنے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ ارکان قومی اسمبلی جو اپنے حلقے کے لوگوں سے منقطع ہیں اور عوام کو اپنے تک رسائی نہیں دیتے ایسے ایم این ایز کو پارلیمنٹ میں بیٹھنے کی بھی اجازت نہیںہونی چاہئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں