حکومت کا ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 اپریل 2017 17:02

حکومت کا ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل 2017ء): حکومت نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت ڈان لیکس کی رپورٹ کے مطابق اپنے احکامات واپس نہیں لے گی ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ حکومت نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا تھاجسے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مسترد کرتے ہوئے اس نوٹی فکیشن کو نامکمل قرار دیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق حکومت نے اپنے آرڈر واپس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاک فوج کے تحفظات دور کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں