پیمرا نے قومی ایکشن پلان اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نیو ٹی وی چینل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:58

پیمرا نے قومی ایکشن پلان اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نیو ٹی وی چینل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) پیمرا نے قومی ایکشن پلان اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نیو ٹی وی چینل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پیمرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس کے مطابق 28 اپریل کو نیو ٹی وی چینل نے اپنے ایک پروگرام میں وزیراعظم پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے جو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور قابل مذمت رویہ ہے۔

اس کے علاوہ پروگرام میں یہ دعوی کیا گیا کہ وزیراعظم ایک بڑی سیاسی جماعت کے رہنما کو راستے سے ہٹانے کی سازش کر رہے ہیں۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پروگرام میں کئے گئے دعوے قومی ایکشن پلان اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ ٹی وی چینل کی انتظامیہ کو 6 مئی تک وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں