وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ:اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے وکلاء 2 دھڑوں میں تقسیم

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:16

وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ:اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے وکلاء 2 دھڑوں میں تقسیم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) پاناما کیس پر وزیر اعظم سے استعفے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے وکلاء دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے گزشتہ جمعہ کے روز پریس کانفرنس کے دوران پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے منتخب اراکین کابینہ کا اجلاس سیکرٹری بار کی سربراہی میں ہوا جس میں صدر بار عارف چوہدری کی پانامہ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے حوالے سے صدر بار عارف چوہدری کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا نو منتخب اراکین کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا معاملہ جوڈیشنل کونسل میں زیر التواء ہے جس پر اس وقت کسی بھی قسم کو رائے قائم کرنے قبل از وقت ہے ، انور خان کاسی اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے چیف جسٹس ہیں اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں، ہم کسی کو بھی انکے خلاف ریفرنس کو بطور بلیک میلنگ استعمال نہیں کرنے دینگے اور نہ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی خالی نشست پر کسی بھی پیراشوٹر کو آنے دیں گے۔

(وقار/وحید ڈوگر)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں