خورشید شاہ نے ڈان لیکس پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کر دیا

ڈان لیکس کا سکینڈل وزیراعظم ہائوس میں بنا ،ْ یہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا سکینڈل ہے ،ْ اپوزیشن لیڈر

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:57

خورشید شاہ نے ڈان لیکس پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ڈان لیکس پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا سکینڈل وزیراعظم ہائوس میں بنا ،ْ یہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا سکینڈل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے بنائی جانی والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کو پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں