ڈان لیکس پاک فوج کو بدنام کرنے کی سوچی سمجھی سازش تھی، حکومت انکوائری رپورٹ جاری کرے: عمران خان کا مطالبہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اپریل 2017 19:49

ڈان لیکس پاک فوج کو بدنام کرنے کی سوچی سمجھی سازش تھی، حکومت انکوائری رپورٹ جاری کرے: عمران خان کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2017ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس پاک فوج کو بدنام کرنے کی سوچی سمجھی سازش تھی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ڈان لیکس معاملے پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس ن لیگ کی پاک فوج کو بدنام کرنے کی سوچی سمجھی سازش تھی۔ عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت انکوائری رپورٹ جاری کرے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل آصف غفور کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں ڈان لیکس کے حوالے سے وزیراعظم ہاوس کے نوٹیفیکیشن کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں