وفاقی حکومت کا ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

پاک فوج کے تحفظات کے باوجود حکومت ڈان لیکس پر اپنا نوٹیفکیشن واپس نہیں لے گی

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:57

وفاقی حکومت کا ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) وفاقی حکومت نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاک فوج کے تحفظات کے باوجود حکومت ڈان لیکس پر اپنا نوٹیفکیشن واپس نہیں لے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈان لیکس رپورٹ فی الحال منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت ڈان لیکس رپورٹ کے بعد اپنا جاری کردہ نوٹیفکیشن بھی واپس نہیں لے گی ۔ حکومت پاک فوج کے تحفظات دور کرنے کیلئے دیگر اقدامات کرنے پر غور کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں