عمرا ن خان کا کل سہ پہر تین بجے مزار قائد سے واک کرنے کا اعلان

کراچی کی عوام کو مارچ میں بھرپور شرکت کی دعوت

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:30

عمرا ن خان کا کل سہ پہر تین بجے مزار قائد سے واک کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی کی عوام کو مارچ میں بھرپور شرکت کی دعوت دیدی ہے ، اتوار کی سہ پہر تین بجے مزار قائد سے واک کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کراچی کے لوگوں کو مارچ میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اتوار کی سہ پہر تین بجے مزار قائد سے واک کریں گے اور ہماری اس واک کا مقصد کراچی کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے، کراچی کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیںجبکہ صاحبان اقتدار نے پورا شہر گندگی پر بٹھا رکھا ہے۔

عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ آج سے تیس پنتیس برس قبل کا کراچی آج کے کراچی سے کہیں بہتر تھا، جب تک کراچی کے عوام نہیں نکلیں گے بہتری دور رہے گی۔ عمران خان نے کہا کہ دکھانا ہوگا کہ جب لوگوں کو حقوق نہ دیے جائیں تو وہ بھیڑ بکریوں کی طرح نہیں بیٹھ جاتے بلکہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں