نیب بد عنوانی اور کرپشن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا ، بدعنوان عناصر کو کیفر کردار پہنچانا ہمارا قومی فریضہ ہے
قومی احتسباب بیوروکے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا15 روزہ جائزہ اجلاس سے خطاب
ہفتہ 27 مئی 2017 13:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شکایات کی وصولی میں ہونے والے اضافہ سے نیب پرعوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے ۔ پلڈاٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب پر 42فیصد لوگ اعتماد کا اظہار کرتے ہیں جبکہ پولیس پر اعتماد کا اظہار کرنے والوں کی شرح 30فیصد اور دیگر سرکاری اداروں پر اعتماد کی شرح 29فیصد ہے ۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی پاکستان کے کرپشن کے حوالے سے انڈیکس میں بہتری کی رپورٹ دی ہے جو 126ویں نمبر سے 116ویں نمبر آچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک ممالک میں انسداد رشوت ستانی کے حوالے سے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کوسارک ممالک کے اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے جو نیب کی کاوشوں کے سبب پاکستان کو حاصل ہونے والی بڑی کامیابی ہے اسی طرح عالمی اقتصادی فورم اور مشال پاکستان کی تجزیاتی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے انڈیکس میں 126سے 122کی بہتری ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے راولپنڈی /اسلام آباد میں پہلی فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزکس ، فنگر پرنٹ کے تجزیے سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے انسداد رشوت ستانی کے حوالے سے چین کے ساتھ دوطرف تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اسی طرح ملائیشیاء کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں 45ہزار کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیاں قائم کی ہیں جن کا مقصد بدعنوانی کے حوالے آگاہی فراہم کرنا اور اس کا تدارک ہے ۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں بدعنوانی کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے جبکہ رواں سال کے آخر تک سی بی ایس کی تعداد کو 50ہزار تک بڑھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نیب جامع حکمت عملی کے تحت ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کام کر رہا ہے ۔ اس کے علاوہ نیب منصوبندی کمیشن کے ساتھ ملکر 11ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت بدعنوانی کے خاتمہ کے اہداف کے حصول کیلئے بھی سرگرم عمل ہے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر کی ملاقات
حکومت ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے انقلاب لانے کیلئے پرعزم ہے، وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ کا ..
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
سپریم کورٹ،کراچی تجاوزات کیس جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری
امیر مقام سے مسلم لیگ ن صوابی کے وفد کی ملاقات ، صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو
امیر مقام کی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلپو گرانڈی سے زوم میٹنگ ،افغان مہاجرین کے مسائل پر تبادلہ خیال ..
ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے حل کے احکامات جاری
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے مابین سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شراکت داری کا اہم معاہدہ طے
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی