رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ، ماہ رمضان ہمیں نیکی اوراعتدال پسندی کی تعلیم دیتا ہے

یہ مقدس ماہ ہمیں اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز پر پیغام

ہفتہ 27 مئی 2017 13:57

رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ، ماہ رمضان ہمیں نیکی اوراعتدال پسندی کی تعلیم دیتا ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں پوری دنیا کے مسلمان روزی رکھتے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کر تے ہیں ، رمضان ہمیں نیکی اوراعتدال پسندی کی تعلیم دیتا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقے اور بنیادی ضروریات سے محروم افراد کی دل کھول کر مدد کی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقدس ماہ ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں ۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینہ مسلمانوں اس عمل کا عکاس ہوتا ہے کہ وہ ضرورت مند اور غریب افراد کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کے ان گنت دروازے کھول دیتا ہے ، رمضان میں روزہ ہمیں رہنمائی فراہم کرتا ہے کہ ہم ان لوگوں کے احساسات کو محسوس کریں جوبدقسمتی کا شکار ہیں، ان کیلئے معاشرے میں قربانی اور خیرات کا جذبہ پیدا ہو۔

سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ رمضان ہمیں اچھائی اوراعتدال پسندی کا درس دیتا ہے ، رمضان کا مہینہ راست بازی کے فروغ اور بداخلاقی کی روک تھام کا مہینہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں مسلمان اسلام کو بطور دہشت گرد اورعسکریت پسند مذہب پیش کرنے والے انتہا پسندوں کی مذمت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی ذہنیت نے پرامن مذہب اور اس کے پیروکاروں کو شرمندہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان ایسے شر پسند عناصر کے خلاف متحد ہوجائیں جو اسلام کے نام پر نفرت اور اپنے شیطانی خیالات کے ذریعہ اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یہ رمضان پوری دنیا کیلئے امن اور خوشی کا ذریعہ ہو۔انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اس مقدس ماہ میں بغاوت ، فرقہ واریت اورمسلم امہ کے درمیان بدامنی کا مطلق انجام ہو اور دنیا میں ہم آہنگی اورسکون کا سبب ہو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں