سحرو افطار اور تراویح میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،ْوزارت پانی بجلی کااعلان

شہروں میں4 اور دیہی علاقوں میں 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی ،ْترجمان

ہفتہ 27 مئی 2017 14:17

سحرو افطار اور تراویح میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،ْوزارت پانی بجلی کااعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) ترجمان وفاقی وزارت پانی بجلی نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں رمضان لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ترجمان کے مطابق دیگر اوقات میں شہروں میں4 اور دیہی علاقوں میں 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

(جاری ہے)

ادھر کمشنر کراچی نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے ملاقات کی ،ْ ملاقات کے دوران کے الیکٹرک نے سحر اور افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

کمشنر کراچی اعجاز خان نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ سے گریز کرے ،ْسوئی گیس کمپنی کے الیکٹرک کو مطلوبہ گیس کی فراہمی یقینی بنائے۔کے الیکٹرک انتظامیہ نے کمشنر کو بریفنگ میں کہا کہ لوڈشیڈنگ کی کمی کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں