بد عنوانی اور کرپشن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ،ْ چیئر مین نیب
ہفتہ 27 مئی 2017 14:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شکایات کی وصولی میں ہونے والے اضافہ سے نیب پرعوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے ۔ پلڈاٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب پر 42فیصد لوگ اعتماد کا اظہار کرتے ہیں جبکہ پولیس پر اعتماد کا اظہار کرنے والوں کی شرح 30فیصد اور دیگر سرکاری اداروں پر اعتماد کی شرح 29فیصد ہے ۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کے کرپشن کے حوالے سے انڈیکس میں بہتری کی رپورٹ دی ہے جو 126ویں نمبر سے 116ویں نمبر آچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک ممالک میں انسداد رشوت ستانی کے حوالے سے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کوسارک ممالک کے اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے جو نیب کی کاوشوں کے سبب پاکستان کو حاصل ہونے والی بڑی کامیابی ہے اسی طرح عالمی اقتصادی فورم اور مشال پاکستان کی تجزیاتی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے انڈیکس میں 126سے 122کی بہتری ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے راولپنڈی /اسلام آباد میں پہلی فورنزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزکس ، فنگر پرنٹ کے تجزیے سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے انسداد رشوت ستانی کے حوالے سے چین کے ساتھ دوطرف تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اسی طرح ملائیشیاء کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں 45ہزار کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیاں قائم کی ہیں جن کا مقصد بدعنوانی کے حوالے آگاہی فراہم کرنا اور اس کا تدارک ہے ۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں بدعنوانی کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے جبکہ رواں سال کے آخر تک سی بی ایس کی تعداد کو 50ہزار تک بڑھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نیب جامع حکمت عملی کے تحت ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کام کر رہا ہے ۔ اس کے علاوہ نیب منصوبندی کمیشن کے ساتھ ملکر 11ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت بدعنوانی کے خاتمہ کے اہداف کے حصول کیلئے بھی سرگرم عمل ہے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ مکمل کرلیا، دفتر خارجہ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا ..
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ