سپریم کورٹ کے ججز کو متنازعہ بنانا شریف خاندان کی پُرانی عادت ہے ۔ ارشد شریف برس پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 جون 2017 11:12

سپریم کورٹ کے ججز کو متنازعہ بنانا شریف خاندان کی پُرانی عادت ہے ۔ ارشد شریف برس پڑے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار ارشد شریف نے سپریم کورٹ اور ججز کو متنازعہ بنانے پر شریف خاندان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی پُرانی عادت ہے کہ سپریم کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کو متنازعہ بنا دیتے ہیں۔ 1990ء کے دستاویزات اٹھا کر دیکھ لیں۔ اس وقت حمزہ شہباز جو حدیبیہ کے ڈائریکٹر تھے، ان کی عمر 18 سال سے کم تھی۔

(جاری ہے)

تب بھی انہوں نے ججز کے اوپر الزام تراشی کی کہ فلاں جج غیر جانبدار نہیں ہے، فلاں جج کا پیپلز پارٹی سے تعلق ہے۔ شریف خاندان یہی طریقہ کار پانامہ کیس میں بھی اپنا رہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ چاہتے کیا ہیں؟ اگر یہ لوگ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں تو پھر سپریم کورٹ پر انہیں اعتماد کیوں نہیں ہے؟ کیا یہ لوگ مشتعل افراد کے ہجوم کا انصاف چاہتے ہیں۔ آخر یہ لوگ چاہتے کیا ہیں؟ ارشد شریف نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں