مٹیاری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ٹرینوں کی آمدورفت معطل

جمعرات 22 جون 2017 11:31

مٹیاری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ٹرینوں کی آمدورفت معطل
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) مٹیاری میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث ٹریک کو نقصان پہنچا اور ٹرینوں کی آمد ورفت عارضی طور پر معطل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مٹیاری کے علاقے میں نامعلوم تخریب کاروں نے کراچی سے پنجاب جانے والے ڈاون ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کے باعث ٹریک بری طرح طرح نقصان پہنچا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کو بحال کرنے کے لئے جائے وقوعہ کی جانب امدادی ٹیم روانی کر دی گئی ہے اور جلد ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں