وزیر اعظم نواز شریف ایک دلدل میں پھنس چکے ہیں۔ ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 جون 2017 11:45

وزیر اعظم نواز شریف ایک دلدل میں پھنس چکے ہیں۔ ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ وزیر اعظم نواز شریف ایک دلدل میں پھنس گئے ہیں، وہ پانامہ کیس کی شکل میں ایک بڑی مصیبت میں پھنس گئے ہیں اور اب اس مشکل سے وہ کیسے باہر آئیں گے یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں بحیثیت سیاسی کارکن بھی یہ سمجھنے سے قاصر ہوں۔ ظفر علی شاہ ن لیگ کے رہنما  اور وکیل بھی ہیں۔ انہوں نے پروگرام میں مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں