وزیراعظم نوازشریف کی شہزادہ محمدبن سلمان کوسعودی ولی عہد بننے پرمبارکباد

نئے ولی عہد محمد بن سلمان نوجوان اوربہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں‘نواز شریف کی جانب سے نیک تمنائوں کا پیغام

جمعرات 22 جون 2017 12:11

وزیراعظم نوازشریف کی شہزادہ محمدبن سلمان کوسعودی ولی عہد بننے پرمبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے صاحبزادے شہزادہ محمدبن سلمان کوسعودی ولی عہد بننے پرمبارکباد دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے شہزادہ محمدبن سلمان کو سعودی ولی عہد بننے پرمبارکباد دی اور حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نئے ولی عہد کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔

وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے کہاکہ نئے ولی عہد محمد بن سلمان نوجوان اوربہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کوولی عہد مقررکردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایک شاہی فرمان جاری کیا گیا تھاجس کے مطابق شہزادہ محمد بن نائف کو ولی عہد کے منصب سے ہٹا کر ان کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کیا گیاتھا۔واضح رہے کہ 31سال کے محمد بن سلمان نائب وزیراعظم کے فرائض انجام دیں گے اور بدستوروزیر دفاع بھی رہیں گے، مشاورتی کمیٹی کے 34میں سے 31ارکان نے محمد بن سلمان کے حق میں فیصلہ دیاتھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں