سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقوں سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

جمعرات 22 جون 2017 12:59

سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقوں سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقوں سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ کو ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عثمان خان کاکڑ کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چاروں صوبوں اور فاٹا کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں جاری منصوبہ جات پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ این سی ایچ سی ڈی کی جانب سے کم ترقی یافتہ علاقوں میں سکالر شپ کے حوالے سے اور این سی ایچ ڈی کی طرف سے کم ترقی یافتہ علاقوں کے لئے بجٹ 2017-18ء میں مختلف منصوبہ جات کے لئے فنڈز کی ڈیمانڈ پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں