پاناماکیس:جے آئی ٹی تیسری رپورٹ جمع کروانے سپریم کورٹ پہنچ گئی

کیاعیدپرچھٹی کرینگے؟صحافی کاسوال،عیدپرصرف ایک دن چھٹی کرینگے۔۔سربراہ جےآئی ٹی واجدضیاء کاجواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 جون 2017 13:39

پاناماکیس:جے آئی ٹی تیسری رپورٹ جمع کروانے سپریم کورٹ پہنچ گئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22جون2017ء) : پاناماکیس کی جے آئی ٹی کے ارکان سپریم کورٹ پہنچ گئے،جے آئی ٹی آج اپنی تیسری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاناماکیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجدضیاء کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے ممبران رپورٹ جمع کروانے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پرانہوں نے میڈیاسے مختصربات چیت کرتے ہوئے کہا عیدپرصرف ایک دن چھٹی کرینگے۔واجدضیاء نے ایک سوال ”کیاعیدپرچھٹی کرینگے؟۔اس پرکہا کہ عیدپرصرف ایک دن چھٹی کرینگے۔ واضح رہے جے آئی ٹی آج سے حتمی اور آخری مرحلے کی تحقیقات کاآغاز کرے گی۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو60روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے رکھاہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں