وزیراعظم نواز شریف کی محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو سعودی ولی عہد بننے پر مبارکباد

جمعرات 22 جون 2017 13:59

وزیراعظم نواز شریف کی محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو سعودی ولی عہد بننے پر مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو سعودی ولی عہد بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان کی مدبرانہ قیادت میں سعودی عرب ترقی کرے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سعودی ولی عہد بننے پر محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کومبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ مذہبی اقدار میں بندھے ہیں محمد بن سلمان کی مدبرانہ قیادت میں سعودی عرب ترقی کرے گا مسلم امہ کے روشن مستقبل کیلئے دونوں ممالک کی خواہشات یکساں ہیں وزیراعظم نے سعودی عرب کی خوشحالی کیلئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں