پیپلزپارٹی کے سینیٹر بابراعوان کاسینیٹ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

جمعرات 22 جون 2017 14:09

پیپلزپارٹی کے سینیٹر بابراعوان کاسینیٹ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء)پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر بابراعوان نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا،تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان،پیپلزپارٹی کے سینئر سینیٹر بابر اعوان جو کہ عرصہ دراز سے پی ٹی آئی کے طرف سے پانامہ کیس کی وکالت کرتے رہے انہوں نے 2سال سے وکلاء گروپ سے مشاورت کے بعد پیپلزپارٹی اور سینیٹ سے سینیٹر شپ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی بابراعوان اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کردیں گے اور اپنے فیصلے کے سیاسی اثرات بھی جلد منظر عام پر لے کر آئیں گے۔

(جاری ہے)

واضح امکان ہے کہ بابر اعوان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے معاملات طے ہو جانے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں