ْ تحریک انصاف تبدیلی کے نام پر بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسہ بٹور رہی ہے، اکبر ایس بابر

جمعرات 22 جون 2017 14:11

ْ تحریک انصاف تبدیلی کے نام پر بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسہ بٹور رہی ہے، اکبر ایس بابر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کے نام پر بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسہ بٹور رہی ہے،عمران خان اب زیادہ دیر عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے،تحریک انصاف کے وکیل الیکشن کمیشن میں تاخیری حربے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل نے تاخیری حربے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا ہے۔ کہ میں بدشور پی ٹی آئی کا کارکن ہوں۔تحریک انصاف سپریم کورٹ میںکیس کا بہانہ بنا کر جواب جمع نہیں کرارہی۔اکبر ایس بابر نے سوال کیا کہ عمران خان ڈھائی سال سے الیکشن کمیشن میں پارٹی حسابات جمع کیوں نہیں کرارہے۔پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کے نام پر بیرون ملک پاکستانیو ں سے پیسہ اینٹھ رہی ہے۔عمران خان توہین عدالت کیس میں 6ماہ سے حاضر نہیں ہوئے۔عمران خان سپریم کورٹ تو آتے ہیںِ۔الیکشن کمیشن نہیں آتے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مختلف حیلوں بہانوں سے جواب داخل نہیں کرارہے۔عمران خان ذیادہ دیر قوم کو بیوقوف نہیں بناسکتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں