سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کااعجاز حسین جاکھرانی کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 22 جون 2017 14:11

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کااعجاز حسین جاکھرانی کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وہپ اعجاز حسین جاکھرانی کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اعجاز حسین جاکھرانی کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوںنے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اوراعجاز حسین جاکھرانی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر وجمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں