طالبان کے محفوظ ٹھکانے کسی دوسری جگہ نہیں بلکہ افغانستان میں ہیں،

پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینے کیلئے پر عزم ہے،ڈاکٹر ملیحہ لودھی

جمعرات 22 جون 2017 14:15

طالبان کے محفوظ ٹھکانے کسی دوسری جگہ نہیں بلکہ افغانستان میں ہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ طالبان کے محفوظ ٹھکانے کسی دوسری جگہ نہیں بلکہ افغانستان میں ہیں،پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینے کیلئے پر عزم ہے،پاکستان افغانستان کے تنازعے کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے،افغانستان کو خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئیے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے بارے میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب نے افغانستان میں پائیدار امن کے لئیپاکستان کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا اورکہا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کے استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پچھلے چار عشروں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے اور اب بھی بیس لاکھ پناہ گزین پاکستان میں مقیم ہیں۔ملیحہ لودھی نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے تنازعے کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ’ضرب عضب ‘اور ’رد الفساد‘فوجی آپریشنز کے زریعے افغان سرحد کیساتھ اپنے تمام قبائیلی علاقوں سے دہشت گردوں کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستان افغان سرحد کیساتھ نگرانی اورخاردار باڑ لگانے سمیت بارڈر کنٹرول پر عملدرآمد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اور خطے کے تمام ملکوں کو ملکر اس خطرے سے نمٹنا ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں