اے بی ڈی سرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں میں اصلاحات کیلئے 30کروڑڈالرقرض دیگا، معاہدے پر دستخط ہوگئے

معیشت،توانائی ،سرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں میں پائیداربنیادوں پر اصلاحات سے پائیدارترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی، اسحاق ڈار

جمعرات 22 جون 2017 14:35

اے بی ڈی سرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں میں اصلاحات کیلئے 30کروڑڈالرقرض دیگا، معاہدے پر دستخط ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) ایشیائی ترقیاتی بینک سرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں میں اصلاحات کے لیے تیس کروڑڈالرقرض دیگا۔اسلام آباد میں ہونے والے معاہدے پراقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق محمود پاشا اورایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹرشاہونگ یانگ نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اصلاحاتی پروگرام کا مقصد پائیداراقتصادی ترقی کے اہداف کا حصول اور سرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون کوسراہتے ہوئے کہا کہ اے ڈی بی پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت،توانائی اورسرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں میں پائیداربنیادوں پر اصلاحات سے پائیدارترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں