مریم اورنگزیب سے میڈیاگفتگوکے دوران روسٹرم کیلئے پی ٹی آئی خواتین کا جھگڑا

سپریم کورٹ نوٹس لے ،کیا تمام قانون اور آئین کی پاسداری شریف فیملی کیلئے ہے؟ پی ٹی آئی تماشا،ڈرامہ اور بلوا پارٹی ہے۔وزیرمملکت برائے اطلاعات کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 جون 2017 14:53

مریم اورنگزیب سے میڈیاگفتگوکے دوران روسٹرم کیلئے پی ٹی آئی خواتین کا جھگڑا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22جون2017ء) : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی میڈیا گفتگوکے دوران روسٹرم کے حصول کیلئے پی ٹی آئی خواتین نے جھگڑاشروع کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب سپریم کورٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگوکررہی تھیں کہ پی ٹی آئی خواتین نے ڈائس کے حصول کیلئے جھگڑاشروع کردیا۔

جس کے باعث دونوں جانب تکرارشروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی خواتین نے جھگڑاکیاکہ آپ نے ایک گھنٹہ بات کرلی۔اب ہمیں موقع دیاجائے۔جبکہ مریم اورنگزیب نے ڈائس چھوڑنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کایہ رویہ ہے۔یہ تماشا،ڈرامہ اور بلوا پارٹی ہے۔ان کی مرضی کے مطابق گفتگونہ کی جائے توہراساں کرتے ہیں۔انہوں مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ نوٹس لے جس طرح قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تمام قانون اور آئین شریف فیملی کیلئے نہیں ہے،جس کی وہ پاسداری کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں