وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوئٹہ میں دہشت گردی کی پرزور مذمت

ْ وزیراعظم کی صوبائی حکومت کو زخمیوں کو ہرممکنہ بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 23 جون 2017 11:34

وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوئٹہ میں دہشت گردی کی پرزور مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی کارروائی کی پرزور مذمت کی ہے جس میں بے گناہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کو اس گھنائونی کارروائی کے مرتکب عناصرکا سراغ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے صوبائی حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو ہرممکنہ بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی علامت ہیں جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے عناصرکسی طور پر قابل رحم نہیں ہیں اور وہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف پوری قوم کے غیرمتزلزل اومتفقہ عزم کی بدولت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں