سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کا جواب مسترد کردیا‘

تحریری جواب سے مطمئن نہیں‘ 10جولائی کو فرد جرم عائد کریں گے‘ عدالت

جمعہ 23 جون 2017 12:35

سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کا جواب مسترد کردیا‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریری جواب سے مطمئن نہیں نہال ہاشمی پر 10جولائی کو فرد جرم عائد کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی کی متنازع تقریر پر ازخود نوٹس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے نہال ہاشمی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پراظہار برہمی کی۔ نہال ہاشمی کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل عمرے پر گئے ہیں 9جولائی کو واپس آئیں گے۔ عدالت نے نہال ہاشمی کی جانب سے جمع کرایا گیا تحریری جواب مسترد کردیا۔ عدالت نے کہاکہ جواب سے مطمئن نہیں نہال ہاشمی پر10جولائی کو فرد جرم عائد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں