کراچی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے الزام میں کم سن بچوں کو حوالات میں بند کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 جون 2017 12:17

کراچی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے الزام میں کم سن بچوں کو حوالات میں بند کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جون 2017ء) : اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے سے قاصر رہنے والی کراچی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے الزام میں دو کم سن بچوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے الزام میں دو کم سن بچوں کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ لیکن حیران کُن بات تو یہ ہے کہ مدعی خود ملزمان کو بےقصور قراردے رہا ہے۔

11سالہ اجلال چوتھی اور12سالہ محسن پانچویں جماعت کاطالب علم ہے۔ بچوں کے والد نے کہا کہ پولیس ہمیں تھانے چکر لگواتی رہی اور کاغذات کا تقاضا کرتی رہی لیکن دستاویزات لے کرپہنچے تو تھانے میں بچوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا تھا۔ فیروزآبادپولیس نےدو دن حوالات میں رکھنے کےبعد ایف آئی آرکاٹ دی۔ دوسری جانب مدعی کے مطابق بچے بے قصورہیں اور انہیں پھنسایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

مدعی کا کہنا ہے کہ پولیس بچوں کے خلاف بیان دینے پر زور ڈال رہی ہے۔ میں نے درخت کے نیچے موٹر سائیکل کھڑی کی تھی۔ اور بچے بائیک لے گئے پھر واپس لے آئے تو یہ چوری کیسے ہوسکتی ہے؟ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اگر آج ضمانت نہ ہوئی تو بچے آئندہ 5 دن حوالات میں ہی رہیں گے۔ بچوں کے والدین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی اور کہاکہ خدارا بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے۔ فیروز آباد تھانہ کی پولیس نے اس معاملے پر موقف دینے سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں