صدر مملکت ممنون حسین کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

صدر کی صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام کوعوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 23 جون 2017 12:56

صدر مملکت ممنون حسین کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کا جلد مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو صدر مملکت نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور زخمیوں کے علاج معالجہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد آخری سانس لے رہے ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ریاستی ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، ایسے واقعات قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں