ایس ای سی پی نے فیوچرز ایکس چینجز (لائسنسنگ اینڈ آپریشن) ریگولیشنز 2017 جاری کر دئے

نئے ریگولیشنز ایس ای سی پی کی ویب سائٹ اور سرکاری گزٹ میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں

جمعہ 23 جون 2017 14:21

ایس ای سی پی نے فیوچرز ایکس چینجز (لائسنسنگ اینڈ آپریشن)  ریگولیشنز 2017 جاری کر دئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے فیوچرز مارکیٹ ایکٹ 2016 کے تحت فیوچرز ایکس چینجز (لائسنسنگ اینڈ آپریشن) ریگولیشن 2017 جاری کر دئے ہیں۔ نئے ریگولیشنز ایس ای سی پی کی ویب سائٹ اور سرکاری گزٹ میں بھی شائع کر دئے گئے ہیں۔ فیوچرزایکس چینجز کے ضوابط میں ان ایکس چینجوں کے ڈائریکٹرز، شراکت داروں، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سنئیر مینجمنٹ کے لئے اہلیت کا معیار اور دفتری ضابطہ اخلاق کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریگولیشنز میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ترتیب دینے کے عمل اور ایس ای سی پی کی منظوری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف ریگولیٹری آفیسرکی تعیناتی اور دیگر امور کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔ نئے ریگولیشنز میں فیوچرز ایکس چینج کی انتظامیہ کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ایک رسک مینجمنٹ کمیٹی اور ایک چیف رسک آفیسر بھی تعینات کریں۔ نئے ریگولیشنز میں فیوچر ایکس چینج کے لئے ضروری مالیاتی وسائل اور کم از کم ادا شدہ سرمائے کی حد پانچ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے تاہم موجودہ فیوچرز ایکس چینجز کے لئے لازمی ہو گا کہ وہ کم از کم ادا شدہ سرمائے کی اس مجوزہ حد کو تین سال کے عرصے میں پورا کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں