وزیراعظم ہائوس میں قومی کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب 5 جولائی کو ہوگی

نواز شریف چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کے 15کھلاڑیوں اور 13آفیشلز کو انعامات سے نوازیں گے

جمعہ 23 جون 2017 14:26

وزیراعظم ہائوس میں قومی کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب 5 جولائی کو ہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیراعظم ہاس میں تقریب 5 جولائی کو ہوگی۔وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں وزیراعظم نواز شریف کھلاڑیوں اور آفیشلز کو انعامی رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے سیکریٹری فواد حسن فواد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو فی کھلاڑی ایک کروڑ روپے اور ٹیم آفیشلز کے 13ارکان کو 50 لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے۔وزیراعظم ہائوس نے سیکریٹری فنانس ڈویژن اور اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریوینیوز کو ہدایت کی ہے کہ 15 کھلاڑیوں اور 13 ٹیم آفیشلز کے نام کے چیک تیار کرکے وزیراعظم ہائوس کو بھیجے جائیں تاکہ تقریب میں انہیں کھلاڑیوں کے حوالے کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں