عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں اتوار کو پشاور میں ہوگا

جمعہ 23 جون 2017 14:36

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں اتوار کو پشاور میں ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں اتوار کو پشاور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں ضلعی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر میں اتوار 25 جون کی شام بعد نماز عصر طلب کیاگیا ہے۔

علاوہ ازیں چاند رویت کی حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔ چاند کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوںکو مد نظر رکھ کرکریںگے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں