عیدالفطر کا چاند 25 جون اتوار کو نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں،محکمہ موسمیات

جمعہ 23 جون 2017 14:36

عیدالفطر کا چاند 25 جون اتوار کو نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں،محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) عیدالفطر کا چاند 25 جون اتوار کو نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 25 جون بروز اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت واضح ہیں۔

(جاری ہے)

شوال کا چاند 24 جون کو 7 بجکر 31 منٹ پر پیدا ہو گا تاہم یہ 25 جون کی شام نظر آ سکے گا۔ اس روز ملک بھر میں مطلع صاف جبکہ بعض مقامات پر جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں