سینیٹررحمان ملک پاناماکیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی،ثبوت فراہم کرینگے

جے آئی ٹی کواس وقت کےصدرکولکھے خطوط اوردستاویزات فراہم کروں گا،تحقیقات میں حدیبیہ پیپرزملزسےمتعلق منی لانڈرنگ کی ٹریل ہے،ہاکی کاکھلاڑی ہوں گول کرکے ہی نکلوں گا۔سینیٹررحمان ملک کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 جون 2017 15:03

سینیٹررحمان ملک پاناماکیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی،ثبوت فراہم کرینگے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23جون2017ء) : پیپلزپارٹی کے سینیٹررحمان ملک پاناماکیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ وطن واپس نہیں آؤں گا،جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوگا۔پیپلزپارٹی کی قیادت کی ہدایت پرآج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکرتما م ثبوت پیش کروں گا۔انہوں نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی غیرجانبداررہااب بھی رہوں گا۔

(جاری ہے)

اس وقت کے صدرکولکھے گئے خط اور دستاویزات لیکرجارہاہوں۔جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکران خطوط کوتسلیم کروں گا۔مزید2دستاویزات بھی پیش کروں گا۔دستاویزات کے بعدکسی مزیدشواہد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔تحقیقات میں حدیبیہ پیپرزملزسے متعلق منی لانڈرنگ کی ٹریل ہے۔میرے ساتھ تب 10تفتیشی افسران نے تحقیقات میں حصہ لیا۔یہ تحقیقات ذاتی نہیں سرکاری سطح پرکی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ہاکی کاکھلاڑی ہوں گول کرکے ہی نکلوں گا۔جے آئی ٹی کوہرلحاظ سے مطمئن کرکے باہرنکلوں گا۔جے آئی ٹی میں کوئی پیش ہونا چاہتا ہے تو پیش ہوکرمدد کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں