بابر اعوان نے پیپلز پارٹی سے 21 سالہ رفاقت ختم کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 جون 2017 19:24

بابر اعوان نے پیپلز پارٹی سے 21 سالہ رفاقت ختم کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2017ء) بابر اعوان نے پیپلز پارٹی سے 21 سالہ رفاقت ختم کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹر بابر اعوان نے سینیٹ اور پیپلز پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ بابر اعوان نے عمران خان کے ہمرہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں