دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں ، دہشتگردی کے ایسے واقعات کو ریاست کی طاقت سے کچل دیا جائے گا

وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارا چنار میں دھماکوں کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار

جمعہ 23 جون 2017 21:00

دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں ، دہشتگردی کے ایسے واقعات کو ریاست کی طاقت سے کچل دیا جائے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارا چنار میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورکہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں ، دہشت گردی کے ایسے واقعات کو ریاست کی طاقت سے کچل دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم نے پارا چنار میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے نے دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ خدا زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے ،بزدل دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں اور کوئی سچا مسلمان ایسے گھنائونے اقدامات کا تصور بھی نہیں کر سکتا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات کو ریاست کی طاقت سے کچل دیا جائے گا ۔وزیراعظم نے ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات کو سخت کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں