کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے ، پیشہ وارانہ مہارت ،شفافیت اور میرٹ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،نیب افسران بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھتے ہیں،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا جائزہ اجلاس سے خطاب
جمعہ 23 جون 2017 22:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب نے اسلام آباد میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہی , مقدمات بروقت نمٹانے کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 10 ماہ مقررکیا گیا ہی سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کیلئے انویسٹی گیشن افسران کیلئے معیاری طریقہ کار کا نظام وضع کیاگیا ہے۔
نیب نے ایڈیشنل ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اور لیگل کنسلٹنٹ پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے جس کے باعث نہ صرف کارکردگی میں بہتری آئی ہے بلکہ نیب کا کوئی بھی افسر تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ نیب سارک ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ،پاکستان سارک انٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے نیب نے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخظ کئے ہیں جس سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے میں مدد ملے گی ،انہوں نے کہا کہ نیب کے تمام ریجنز کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لئے معیاری مقداری نظام متعارف کرایا گیا ہے۔جس میں سالانہ بنیادوں پر تمام علاقائی دفاتر اور ہیڈ کوارٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی اداروں میں ریگولیٹری نظام کی بہتری ،خامیوں کو دور کرنے اور میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سی ڈی اے ‘ وزارت مذہبی امور ‘ خوراک و زراعت ‘ قومی صحت ‘ ایف بی آر ‘ پی آئی ڈی کے علاوہ صوبائی سطح پر صحت ‘ تعلیم اور ہائوسنگ میں پریونشن کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔نیب کی جانب سے بھجوائی گئی سفارشات پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے 2016ء کے حج انتظامات کو حاجیوں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ انہوں نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز پر زور دیا کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر مختلف محکمہ جات میں پریونشن کمیٹیاں قائم کریں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
یاسین ملک اور دیگر کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے آواز بلند کرنے پر برطانوی پارلیمنٹیرین کا خیرمقدم
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے طبی معائنے کی درخواستیں ..
وفاقی دارالحکومت کے کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ..
جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کے اقدامات قابل تحسین ہیں، ثمر حسین خان
وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف
پاکستان ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان
وزارت تعلیم نے وفاقی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بجٹ بنانے کے اختیارات سونپ دیئے
پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل نہ کرنے کی درخواست پر پمز کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الہی ..
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حج عمرہ سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنیز کی حج کوٹہ کی درخواستوں پر حج پر جانے ..
جعلی ڈگری پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ عہدے سے برطرف
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عتیق احمد خان کی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان