دہشت گردی کی کاروائیوں میں بیرونی عناصر ملوث ہیں‘ پاکستان کی جانب سے ایسی مذموم کاروائیوں کا جواب پر عزم طریقے اور مکمل طاقت سے دیا جائے گا۔عید سے دو روز قبل دہشت گرد کاروائیوں کا مقصد سیکیورٹی کے حوالے سے بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنا اور افراتفری پھیلا نا ہے-وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 جون 2017 13:26

دہشت گردی کی کاروائیوں میں بیرونی عناصر ملوث ہیں‘ پاکستان کی جانب سے ایسی مذموم کاروائیوں کا جواب پر عزم طریقے اور مکمل طاقت سے دیا جائے گا۔عید سے دو روز قبل دہشت گرد کاروائیوں کا مقصد سیکیورٹی کے حوالے سے بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنا اور افراتفری پھیلا نا ہے-وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ افغانستان میں ہونے والے کسی بھی واقعہ کو بغیر تحقیقات کے پاکستان سے جوڑنا انتہائی تشویشناک ہے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم اور پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ، پارا چنار اور کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان واقعات سے متعلق سامنے آنے والے شواہد کی تفصیلات حاصل کیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ عید سے دو روز قبل دہشت گرد کاروائیوں کا مقصد سیکیورٹی کے حوالے سے بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنا اور افراتفری پھیلا نا ہے، لیکن ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے نہ تو قوم کا حوصلہ اور عزم متاثر ہو سکتا ہے اور نہ ہی دہشت گردوں کے خلاف ہماری کاوشیں کسی طور کم ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست پاکستان کی جانب سے ایسی مذموم کاروائیوں کا جواب پر عزم طریقے اور مکمل طاقت سے دیا جائے گا۔

یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ افغانستان میں ہونے والے کسی بھی واقعے کو بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا پارا چنار میں دہشتگرد کارروائی سے متعلق دو الرٹ صوبائی حکومت کو بھجوائے گئے، واضح نشاندہی کے باوجود موثر حفاظتی اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے حالیہ دہشتگردی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

وزیرداخلہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا دہشتگردوں کے خلاف ان کی کاوشوں میں کمی نہیں آئے گی، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں ہو سکتا، حالیہ دہشتگردی کا مقصد سکیورٹی میں بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنا ہے۔وزیر داخلہ اور سی جی ایس نے پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر مانیٹرنگ مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں