صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دینا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ا مریکی صدرنے بھا رتی مظا لم کا نوٹس لینے کیبجا ئے اسکی حمایت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاک چائنہ تعلقات پر خوش نہیں، بیا ن

بدھ 28 جون 2017 14:04

صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دینا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) اقوام ِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی واشنگنٹن میں ملاقات کے بعد 6مسلمان ممالکوں کی سفارتی پالیسی میں نرمی جبکہ پاکستان او رچین کے بہتر تعلقات او رسی پیک کو ناکام کرنے کیلئے ایک بار پھر متحد ہوکر تحریک آزادی میں اہم رو ل ادا کرنے والی تنظیم ’’ حذب المجاہدین ‘‘ جو اپنے حق ِ خداداریت اور معصوم کشمیریوں کی جدو جہد کیلئے اہم رو ل ادا کررہی ہے اُس پر پابندی جبکہ سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دینا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے جبکہ بھارت گزشتہ 70سالوں سے مظلوم کشمیریوں پر غاضبانہ قبضے کے خواب دیکھ کر قتل ِ عام کرنے کے علاوہ مظلوم کشمیریوں پر جانوروں پر استعمال ہونیو الی پیلٹ گن کا آزادانہ استعمال جس سے ہزاروں افراد معذور ہوکر رہ گئے جبکہ اس وقت تک لاکھوں افراد جاں بحق کے علاوہ خواتین بیوہ اور بچے یتیم ہوگئے اُس پر امریکہ نے بجائے نوٹس لینے کے الٹا بھارت کی حمایت کرکے ثابت کردیا ہے کہ ا مریکی صدر پاک چائنہ تعلقات پر خوش نہیں ہے اور پاکستان کے گرد گھیرے تنگ کرنے کیلئے بھارت کا سہارا لے رہا ہے جس کی بڑی وجہ امریکہ بڑی تعداد میں اپنے امریکی ٹاپ سیکریٹ ایجنٹوں کو بزنس کی آڑ میں بھارت کے اندر تعینات کریں گے جو اندرون خانہ جاسوسی کے کام کرنے کے علاوہ بھارتیوں کا ساتھ دیں گے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی اور بھارتی ملاقات او ر مذاکرات بھارت میں 20کروڑ سے زائد مسلمانوں جبکہ پاکستان اور آزادکشمیر کے کروڑوں مسلمانوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جبکہ پاک چین سی پیک منصوبے کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوگا ، OICاور اقوام ِ متحدہ فوری طور پر نوٹس لے کر امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کو ختم کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں