چین میں لینڈ سلائیڈنگ :صدر،وزیر اعظمکا چینی قیادت سے اظہار افسوس

مشکل کی اس گھڑی میں چینی عوام کیساتھ کھڑے ہیں،نواز شریف،ممنون حسین

بدھ 28 جون 2017 16:23

چین میں لینڈ سلائیڈنگ :صدر،وزیر اعظمکا چینی قیادت سے اظہار افسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) صدر مملکت ممنون حسین اور ووزیراعظم نواز شریف نے چین میں لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت دکھ کی گھڑی میں چینی عوام کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے چینی صدر اور وزیراعظم کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں چین کے صوبے شی چوآن میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور پاکستان کی طرف سے ہر ممکن امداد کا یقین دلایا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے چینی قیادت سے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام چین کی اسی طرح ہر مشکل مرحلے میں مدد کرنے کے لئے تیار ہیں جس طرح چین پاکستانیوں کی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں