حکومت نے ظفرعبداللہ کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی لگانے کافیصلہ کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 جولائی 2017 19:17

حکومت نے ظفرعبداللہ کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی لگانے کافیصلہ کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2017ء ) : وفاقی حکومت نے سینئرآفیسر ظفرعبداللہ کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی لگانے کافیصلہ کرلیا،یہ فیصلہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی گرفتاری کے باعث کیاگیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی پرپاناما کیس کے دوران چوہدری شوگرملزکے دستاویزی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کاالزام ہے۔

جس کے باعث سپریم کورٹ کے حکم پرظفرحجازی کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

(جاری ہے)

تاہم ظفر حجازی کی گرفتاری ہونے پرادارے کے انتظامی امور شدید متاثر ہیں۔ جس کے باعث وزارت خزانہ نے ظفرحجازی کی جگہ ظفرعبداللہ کوقائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی لگانے کافیصلہ کرلیاہے۔ظفرعبداللہ ایس ای سی پی میں اسپشلائزڈ کمپنیزڈویژن کے کمشنرہیں۔ظفرعبداللہ کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کوارسال کردی گئی۔وزیراعظم ہاؤس سے منظوری کے بعد قائم مقام چیئرمی کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا۔ظفرعبداللہ کوقائم مقام چیئرمین تعینات کرنے کافیصلہ وزارت خزانہ کے اجلاس میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں