پاک فوج کا خیبر ایجنسی میںآپریشن خیبر فور کا پہلا مرحلہ مکمل ،برخ چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا ،آئی ایس پی آر

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:12

پاک فوج کا خیبر ایجنسی میںآپریشن خیبر فور کا پہلا مرحلہ مکمل ،برخ چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا ،آئی ایس پی آر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) پاک فوج نے خیبر ایجنسی میںآپریشن خیبر فور کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے،برخ چوٹی کو کلیئر کرکے اپنا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور وہاں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ ملک کے چپہ چپہ میں امن قائم ہوگا۔ خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر فور کامیابی سے جاری، راجگل وادی میں گھنے جنگلات اور مشکل ترین پہاڑی چوٹی کو دہشت گردوں سے خالی کرالیا گیا، پاک فوج نے 12 ہزار فٹ بلند چوٹی پر چیک پوسٹ قائ م، آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک کر دیا جبکہ ، چند افغانستان فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب راجگل وادی کے گاؤں بریخ محمد کنڈاو کی چوٹی دہشتگردوں سے خالی کروالی گئی، اسپیشل سروسز گروپ کی کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک کردئیے گئے جب کہ بچ جانے والے چند دہشت گرد افغانستان فرار ہوگئے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے، جب کہ بارودی سرنگوں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھہپ بھی برآمد کرلی گئی ، آپریشن کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں 12ہزار فٹ کی بلند چوٹیوں پر چیک پوسٹیں بھی قائم کردیں ہیں، پہاڑی علاقہ گھنے جنگلات پر مشتمل ہے، بلند چوٹی علاقے پر نظر رکھنے اور ٹرانزٹ اسٹوریج پوائنٹ کے طور پر استعمال کی جا رہی تھی، دہشتگردوں نے چوٹی قبضے میں رکھنے کے لیے سخت مزاحمت کی، تاہم پاک فوج کے عزم و حوصلے کے باعث دہشتگرد قبضہ برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مذکورہ پہارٹی چوٹی پلاننگ کے وقت سے بہت پہلے ہی خالی کروالی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں