حکمران جماعت چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرکے اپنی ’’سیاہ کاریوں‘‘پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے‘انکی دلیلیں اور دفاع انتہائی مضحکہ خیز اور شرمناک ہے‘حکومتی وزیر یہ نہیں کہتے کہ نوازشریف نے ڈاکہ نہیں ڈالا‘انکا مطالبہ یہ ہے کہ چوری اگرچہ نواز شریف نے کی ہے مگر ہماری تسلی کیلئے عمران خان سے بھی پوچھو‘عمران خان نواز شریف کی چوری نہ پکڑواتے تو ان لوگوں کو کوئی اعتراض نہ ہوتا،نواز شریف کا جانا تو ٹھہر گیا، چالیس چوروں کا ٹولہ بھی ساتھ جائے گا‘خواجہ آصف جیسے کردار ملکی سیاست ہی سے نہیں سیالکوٹ کی سیاست سے بھی حرف غلط کیطرح مٹا دیے جائیں گے

تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فردوس عاشق اعوان کا وزیر دفاع خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر ردعمل

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:37

حکمران جماعت چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرکے اپنی ’’سیاہ کاریوں‘‘پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے‘انکی دلیلیں اور دفاع انتہائی مضحکہ خیز اور شرمناک ہے‘حکومتی وزیر یہ نہیں کہتے کہ نوازشریف نے ڈاکہ نہیں ڈالا‘انکا مطالبہ یہ ہے کہ چوری اگرچہ نواز شریف نے کی ہے مگر ہماری تسلی کیلئے عمران خان سے بھی پوچھو‘عمران خان نواز شریف کی چوری نہ پکڑواتے تو ان لوگوں کو کوئی اعتراض نہ ہوتا،نواز شریف کا جانا تو ٹھہر گیا، چالیس چوروں کا ٹولہ بھی ساتھ جائے گا‘خواجہ آصف جیسے کردار ملکی سیاست ہی سے نہیں سیالکوٹ کی سیاست سے بھی حرف غلط کیطرح مٹا دیے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکمران جماعت چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرکے اپنی ’’سیاہ کاریوں‘‘پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے‘انکی دلیلیں اور دفاع انتہائی مضحکہ خیز اور شرمناک ہے‘حکومتی وزیر یہ نہیں کہتے کہ نوازشریف نے ڈاکہ نہیں ڈالا‘انکا مطالبہ یہ ہے کہ چوری اگرچہ نواز شریف نے کی ہے مگر ہماری تسلی کیلئے عمران خان سے بھی پوچھو‘عمران خان نواز شریف کی چوری نہ پکڑواتے تو ان لوگوں کو کوئی اعتراض نہ ہوتانواز شریف کا جانا تو ٹھہر گیا، چالیس چوروں کا ٹولہ بھی ساتھ جائے گا‘خواجہ آصف جیسے کردار ملکی سیاست ہی سے نہیں سیالکوٹ کی سیاست سے بھی حرف غلط کیطرح مٹا دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر دفاع خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرکے اپنی ’’سیاہ کاریوں‘‘پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے‘انکی دلیلیں اور دفاع انتہائی مضحکہ خیز اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیر یہ نہیں کہتے کہ نوازشریف نے ڈاکہ نہیں ڈالا‘انکا مطالبہ یہ ہے کہ چوری اگرچہ نواز شریف نے کی ہے مگر ہماری تسلی کیلئے عمران خان سے بھی پوچھو۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف سے متفق ہوں کہ نواز شریف کی تین نسلوں کی تلاشی لی گئی اور تینوں ہی چور نکلیں۔خواجہ آصف ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے قومی خزانے پر پڑنے والے ڈاکے میں سے اپنا حصہ وصول کیا۔خواجہ آصف کی تلاشی لی گئی تو بہت سا مال انکی جیبوں سے بھی برآمد ہوگا۔بنکوں سے اربوں بٹورنے کا سفر بھی واضح اور سب کے سامنے ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نواز شریف کی چوری نہ پکڑواتے تو ان لوگوں کو کوئی اعتراض نہ ہوتا۔نواز شریف کا جانا تو ٹھہر گیا، چالیس چوروں کا ٹولہ بھی ساتھ جائے گا۔خواجہ آصف جیسے کردار ملکی سیاست ہی سے نہیں سیالکوٹ کی سیاست سے بھی حرف غلط کیطرح مٹا دیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں