احتساب عدالت شریف خاندان کے بیرون ملک روانگی کے بعد جائیداد قرقی کر سکتی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 اگست 2017 12:00

احتساب عدالت شریف خاندان کے بیرون ملک روانگی کے بعد جائیداد قرقی کر سکتی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اگر یہ لوگ نیب سے بچ کر ملک سے باہر چلے جائیں اور ان کو جانے بھی دیا جائے تو ان کے پیچھے عدالتیں اپنا کام جاری رکھیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہو گا یہ کہ ان کے جانے کے بعد انہیں عدالتوں کی جانب سے اشتہاری ڈکلئیر کردیا جائے گا اور پھر یہ لوگ کبھی واپس نہیں آئیں گے ۔ جس کے بعد تیسرے نمبر پر یہ ہو گا کہ احتساب عدالت ان کی جائیداد کی قرقی کریں گے۔ اور پاکستان میں موجود شریف خاندان کی جائیداد سمیت جاتی امرا کے سرکار ضبط کرے گی۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں