عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔

نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 اگست 2017 13:09

عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اگست2017ء) :نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔آرٹیکل 190کا اطلاق ہوا تو بہت برا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔خورشید شاہ نے سابق وزیر اعظم کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیب کے طلب کیے جانے پر نہ جانا خطرناک ہو سکتا ہے۔ مسلسل عدم حاضری پر نواز شریف کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں عدالت آرٹیکل 190کو استعمال کر سکتی ہے۔عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم جاری کر سکتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ اگر آرٹیکل 190 کا استعمال کیا گیا تو بہت برا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں