بنگلہ دیشی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں 23پاکستانی طلباء کوسیلف فنانس کی بنیاد پر داخلوں کی پیشکش

پیر 21 اگست 2017 14:40

بنگلہ دیشی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں  23پاکستانی طلباء کوسیلف فنانس کی بنیاد پر داخلوں کی پیشکش
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) بنگلہ دیش کی حکومت نے سارک کوٹہ کے تحت ملکی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں تعلیمی سال 2018ء کیلئے 23 پاکستانی طلباء کوسیلف فنانس کی بنیاد پر داخلوں کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔خواہش مند طلباء وطالبات کو اس ضمن میں 14 ستمبر تک نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے پاس درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ منتخب پاکستانی طلباء مقامی طلباء کیلئے مقررکردہ شرح کے مطابق ٹیوشن ودیگر فیسیں ادا کریں گے۔طلباء کا انتخاب این ٹی ایس کے تحت منعقدہ امتحان میں حاصل کردہ نمبروں اورمیرٹ کے مطابق کیا جائے گا۔اسی طرح حکومتی قواعد کے مطابق صوبائی کوٹہ پر عمل کیا جائے گا۔حتمی فیصلہ بنگلہ دیش کی حکومت کریں گی جو سب کیلئیے قبول کرنا ضروری ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ درخواست گذار کیلئے ایف ایس سی کے امتحان میں بیالوجی کے مضمون میں 65 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس طرح ایف ایس سی کے نتائج کا انتظار کرنے والے درخواست دینے کے اہل نہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں